عراقی عدالت نے داعش کے سربراہ کی بہن کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 مارچ 2018 23:11

عراقی عدالت نے  داعش کے سربراہ کی بہن کو سزائے موت کا حکم سنا دیا
بغداد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مارچ 2018ء):عراقی عدالت نے داعش کے سربراہ کی بہن کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ دہشت گردوں کی مادی و مالی معاونت اور مجرمانہ کارروائیوں میں جنگجوؤں کی مدد کرنے پر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عراق میں ایک عرصہ تک دہشت اور خوف کی علامت بن کر پنپنے والی دولت اسلامیہ عراق و شام اپنے انجام کے قریب تر ہے۔

(جاری ہے)

عراق میں داعش کو مکمل طور پر ٹھکانے لگا دیا گیا ہے جبکہ شام میں بھی اس تنظیم کا زور ٹوٹ چکا ہے۔اس تنظیم کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو بھی قتل کیا جا چکا ہے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عراقی عدالت نے داعش کے سربراہ کی بہن کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ دہشت گردوں کی مادی و مالی معاونت اور مجرمانہ کارروائیوں میں جنگجوؤں کی مدد کرنے پر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ مجرمہ نے داعش کے ایک جنگجو سے شادی کی تھی جسے پہلے ہی شدت پسند تنظیم کی رکنیت اختیار کرنے کے جرم میں سزائے موت ہوچکی تھی۔