پنجاب کے آٹھ اضلاع میں پولیو مہم کا پیر سے آغاز

جمعہ 9 مارچ 2018 20:21

پنجاب کے آٹھ اضلاع میں پولیو مہم کا پیر سے آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) پنجاب کے آٹھ حساس اضلاع میں پولیو کی مہم 12 سی16 مارچ کے درمیان منعقد کی جارہی ہے۔ ان اضلاع میں لاہور، ملتان ، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان او رشیخوپورہ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر برائے پر ا ئمری ا ینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ روزاضلاع کوتیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

انہوں نے کہا کہ مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً69 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلاے جائیں گے۔سیکریٹری پر ائمری ا ینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ مہم کے لیے 17000 ہزار سے زائد ٹیمییں تشکیل دی گئ ہیں جن میں موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے مزید کہا کہ گزشتہ مہمات کے اعدادوشمار کی روشنی میں رہ جانے والے بچے اور علاقوں پر خاص توجہ دی جاے گی۔

(جاری ہے)

کوآرڈینیٹر ایمرجنسیی آپریشن سنٹر ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ بین الصوبائی نقل و حمل پنجاب کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اور دوسرے صوبوں کے سنگم پر واقع اضلاع جہاں سے بین الصوبا ئی نقل و حمل کے اہم راستے ہیں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے اہم مقامات اور گزرگاہوں پر پوا ٴنٹ قائم کیے گیے ہیں جہاں صحت محافظ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر منیر نے والدین سے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور کسی جگہ ٹیمیں نہ پہنچنے کی صورت میں قریبی مراکز صحت یا عارضی حفاظتی ٹیکوں کے سنٹر پر قطرے پلوائیں۔ کسی شکایت کی صورت میں مہم کے دنوں میں080099000 ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :