Live Updates

عمران خان کی چیئرمین سینیٹ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ایڈوانس مبارک

کوشش ہےکہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سےبنے،ن لیگ کاچیئرمین سینیٹ بن گیا توخوف ہےشریف خاندان کوکرپشن کی اجازت نہ دے دی جائے،چیئرمین سینیٹ کیلئےوزیراعلیٰ بلوچستان کے پینل کومکمل سپورٹ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوروزیراعلیٰ بلوچستان کی مشترکہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 مارچ 2018 18:17

عمران خان کی چیئرمین سینیٹ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ایڈوانس مبارک
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پروزیراعلیٰ بلوچستان کوایڈوانس مبارک دے دی،کوشش ہے کہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے بنے،ن لیگ کاچیئرمین سینیٹ بن گیاتوخوف ہے کہ شریف خاندان کوکرپشن کی اجازت نہ دے دی جائے،چیئرمین سینیٹ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پینل کومکمل سپورٹ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں آج وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں آزادارکان سینیٹ نے ملاقات کی۔جس میں چیئرمین سینیٹ کیانتخاب کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان ،سرفراز بگٹی ودیگر شامل تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پریقین رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کوایڈوانس مبارک دیتاہوں کہ انشاء اللہ پہلی بارپاکستان میں بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فاٹا کے حالات بھی بہت خراب ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین بنے۔یہ بہت بڑی بات ہوگی کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آئے ہم پوری سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ ن کابنے۔ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے پینل کوسپورٹ کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ مجرم پارٹی کاوزیراعظم آگیا۔

ہمیں قانون سازی کاخوف تھا کہ شریف خاندان کوکرپشن کرنے کی اجازت دے دی جائے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعتیں صوبائی جماعتیں بن کررہ گئی ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ فیڈریشن مضبوط ہو۔ریاست کی مضبوطی کیلئے ہم سب یہ کررہے ہیں۔اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کے شکرگزار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوپہلا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لانے کی بات کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ہم اب اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کاامیدوار لیکر آئیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی باراس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انوارالحق کاکڑاورصادق سنجرانی کے ناموں کوفائنل کیاہے۔ان میں کوئی ایک چیئرمین سینیٹ کاامیدوار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کابھی مشکور ہوں کہ انہوں نے بھی چیئرمین سینیٹ کی بات کی ہے۔

بلوچستان پیکج ،این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم سمیت تمام کام کیے۔بلوچستان سے چیئرمین سینٹ کی بات کوقدر سے دیکھتے ہیں۔ایم کیوایم ، فاٹا ارکان ،سردار اخترمینگل ،جماعت اسلامی ،محمود اچکزئی ،حاصل بزنجوسے بھی بات کریں گے۔بلکہ ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ ن کابنے۔ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے پینل کوسپورٹ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات