ْ تحریک انصاف کا بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے تشکیل کردہ پینل کی مکمل حمایت کا اعلان

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:48

ْ تحریک انصاف  کا  بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے تشکیل کردہ پینل کی مکمل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی جانب سے تشکیل کردہ پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق مرکزی ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق بلوچستان کے آزاد اراکین کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے پینل کی حمایت کریں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے تحریک انصاف کے سینٹرز اعلان کردہ پینل ہی کو ووٹ دیں گے، بلوچستان کا آزاد پینل پیپلز پارٹی سمیت جس بھی پارٹی کا ڈپٹی چئرمین نامزد کرے گا اس کی حمائیت کریں گی, ترجمان پی ٹی آ ئی نے کہا کہ ًخوشی ہے کہ چھوٹے صوبوں کے حوالے سے ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا گیا، آئینی عہدوں پر بلوچستان کے عوام کو نمائندگی ملے گی۔

ظفر ملک