جامعہ نعیمیہ میں ایک شخص نے نواز شریف پر جوتا پھینک دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 11 مارچ 2018 13:01

جامعہ نعیمیہ میں ایک شخص نے نواز شریف پر جوتا پھینک دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جامعہ نعیمیہ آمد پر ایک شخص نے نواز شریف پر جوتا پھینک دیا ۔تفصیلات کے مطابق آج سابق وزیر اعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ میں ایک سیمینار میں شریک ہوئے۔اور اس دوران جامعہ نعیمیہ میں سیمینار کے دوران اس وقت بد مزگی دیکھنے میں آئی جب ایک شخص نے نواز شریف پر جوتا پھینک دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کی موجودگی میں ایک نا خوشگوا واقعہ پیش آیا ۔جب نواز شریف خطاب کرنے کے لئے ڈائس پر تشریف لا رہے تھے تو ان پر ایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔جب کہ جوتا پھینکنے والے شخص کی جانب سے نعرے بھی لگائے گئے۔جوتا نواز شریف کے سینے اور کان پر لگا۔جوتا پھینکنے والے شخص کو پکڑ مارا بھی گیا۔

متعلقہ عنوان :