کرہ ارض کو شہابیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے جاسکتے ہیں،ناسا

اتوار 11 مارچ 2018 15:20

کرہ ارض کو شہابیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے ..
فلاڈیلفیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ کرہ ارض کو شہابیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ناسا کی شہابیوں کے حوالے سے نئی رپورٹ جسے ہیمر کا نام دیا گیا ہے میں یہ تجویز بھی شامل ہے کہ کرہ ارض کو شہابیوں کے حملوں سے بچانے اور امکانی تباہیوں سے بچے رہنے کیلئے ایٹمی ہتھیار استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب یہ شہابیے گر رہے ہوں تو انہیں مار کر تباہ کیا جاسکتا ہے اس طرح کرہ ارض کو محفوظ تر بنایا جاسکتا ہے، یہ چھوٹے ایٹمی ہتھیار ایک خلائی جہاز کی مدد سے استعمال کئے جائیں گے لیکن اگر انہیں مار گرانے کیلئے زیادہ وقت نہیں ہوا تو زمین سے ہی ایٹمی ہتھیار داغے جاسکیں گے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں اور زمانوںمیں دنیا پر شہابیے گرنے کے امکانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں،انہیں مار گرانے کیلئے ہیمر نامی خلائی جہاز کے ذریعے جو ہتھیار داغا جائیگا اسکا وزن کئی ٹن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :