چینی پارلیمان کی مدت صدارت ختم کرنے کی منظوری، شی جن پنگ تاحیات صدر بن گئے

اتوار 11 مارچ 2018 15:30

چینی پارلیمان کی مدت صدارت ختم کرنے کی منظوری، شی جن پنگ تاحیات صدر ..
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) چین کی پارلیمان نے صدارت کی مدت کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے قریبا 3 ہزار ارکان نے دور صدارت کی مدت ختم کرنے سے متعلق ایک آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

اس پیش رفت سے صدر شی جن پنگ تاحیات صدر منتخب کر لیے جائیں گے۔ اگر یہ آئینی ترمیم نہ کی جاتی توصدر شی جن پنگ نے 2023 ء میں صدر کے عہدے سے سبکدوش ہو جانا تھا۔