روہنگیا مہاجرین کیلئے ساڑھے نو سو ملین ڈالرز کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

پیر 12 مارچ 2018 18:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کے لیے رواں برس کے دوران ساڑھے نو سو ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس عالمی ادارے نے بتایا کہ یہ رقم بنیادی ضرورت کی اشیا، رہائش اور طبی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل ہی تقریبا ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا ضروری ہے۔ اندازوں کے مطابق میانمار سے فرار ہو کر دس لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :