نو منتخب چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بلاو ل بھٹو سے ملاقات

چیئرمین پی پی پی کا نئے چیئرمین کو منتخب ہونے پر مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار جیالے مٹھائی کے ٹوکرے لے کر زرداری ہائو س اسلام آباد پہنچ گئے

پیر 12 مارچ 2018 23:28

نو منتخب چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹ کے نئے منتخب چیئرمین میر صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زرداری ہائو س اسلام آباد پہنچ کر ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے چیئرمین کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے بلاول بھٹو زرداری کا چیئرمین سینیٹ منتخب کروانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن، سنیٹر قیوم سومرو اور سعید غنی بھی موجود تھے۔ درایں اثنا چیئرمین سینیٹ کی اپنی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے مٹھائی کے ٹوکرے لے کر زرداری ہائو س اسلام آباد پہنچ گئے جہاں مٹھائی کے ڈھیر لگ گئے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے نئی منتخب سینیٹر کرشنا کوہلی نے اپنی فیملی کے ساتھ ملاقات کرکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔