بزنس ایجوکیشن کی جانب طلبہ کا رجحان خوش آئند ہے،گورنرسندھ
منگل 13 مارچ 2018 22:25
(جاری ہے)
اس موقع پر اسکول کے ڈین ڈاکٹر ذیشان احمد ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین منیر کمال اور طالب علموں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی بزنس گریجویٹس ملک اور بیرون ممالک بہت اچھا کام کررہے ہیںبا الخصوص ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اپنی بھرپور صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں ان نوجوانوں کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کو ممتاز مقام حاصل ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد پاکستان اقتصادی لحاظ سے مستحکم ہو رہاہے ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ، صنعتی فعالیت ، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے بڑھنے کے باعث بزنس گریجویٹس کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے اس ضمن میں آئی بی اے سمیت دیگر تعلیمی ادارے بزنس گریجویٹس کی تعلیم کی فراہمی کے لئے عصرحاضر سے ہم آہنگ ، قومی تقاضوں اور علمی ضروریات کے مطابق نصاب کی تشکیل دے رہے ہیں جس سے نوجوانوں کو عصر حاضر میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع حاصل ہورہے ہیں ۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ میں نے آئی بی اے سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصہ وہاں طالب علموں کو پڑھایا بھی ہے آج بھی میرا دل چاہتا ہے کہ میں دوبارہ پڑھائوں ، بزنس کی تعلیم ایک زبردست مضمون ہے جسے پڑھنے اور پڑھانے دونوں میں بہت مزہ بھی آتا ہے اور اس سے سیکھنے کو بہت ملتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں بزنس تعلیم کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے ، بزنس گریجویٹس طالب علم ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ،عصر حاضر میں اقتصادی ، معاشی اور صنعتی میدان میں مقابلہ کرنے کے لئے بڑی تعداد میں بزنس گریجویٹس تیار کرنے ہونگے۔ انہوں نے مختصر عرصہ میں بزنس کی تعلیم کے اداروں میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر کراچی اسکول آ ف بزنس اینڈ لیڈر شپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ادارہ کی انتظامیہ ، فیکلٹی اور طالب علم مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بزنس تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن تعاون ، مدد او ر معاونت فراہم کررہی ہے تاکہ عصر حاضر کی معاشی ترقی میں پاکستان کو منفرد مقام دلایا جا سکے ، پاکستان کی کل آبادی کے 60 فیصد نوجوانوں کو عصر تقاضوں اور ملکی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہم سب کا اخلاقی اور قومی ذمہ داری بھی ہے اس ضمن میں حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.