معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں چل بسے ‘ مصنوعی ذہانت انسانیت کو تباہ کردے گی -ہاکنگ کا انتباہ
میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 10:46
(جاری ہے)
اس بیماری کے باعث سٹیفن ہاکنگ ویل چیئر تک محدود ہو گئے اور بول چال کے لیے طبی آلات کا استعمال کرتے رہے۔
پروفیسر ہاکنگ اس بیماری کے ساتھ تقریباً نصف صدی تک زندہ رہے جو آہستہ آہستہ جسم کے ان پٹھوں کو کمزور کرتی ہے جو اعصاب کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان کا اس طرح زندہ رہنا ایک معجزہ قرار دیا جاتا ہے۔سٹیفن ہاکنگ کو نظریاتی فزکس میں آئن سٹائن کے بعد سے سب سے باصلاحیت سائنسدانوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔2016 میں انھوں نے خبردار کیا ہے کہ انسانیت کو مصنوعی ذہانت سے خطرات کا سامنا ہے۔سٹیفن ہاکنگ8 جنوری 1942کو آکسفورڈ، انگلینڈ میں پیدا ہوئے‘1959 میں نیچرل سائنس کی تعلیم کے لیے آکسفورڈمیں داخلہ لیا، کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔ 1963 میں موٹر نیورون مرض کی تشخیص ہوئی اور انھیں دو سال مزید زندہ رہنے کا وقت دیا گیا تھا۔1974 میں نظریہ پیش کیا کہ خلا میں بلیک ہولز ہاکنگ ریڈی ایشن خارج کرتے ہیں۔ 1988 میں اپنی کتاب ”اے بریف ہسٹری آف ٹائم“ شائع کی جس کی ایک کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔2014 میں ان کی زندگی پر فلم ’‘دی تھیوری آف ایوریتھنگ“ بنائی گئی جس میں مرکزی کردار ایڈی ریڈمیئر نے ادا کیا۔وہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے اور اسے صفحے پر منتقل کرنے کے لیے ایک خاص کمپیوٹرکا استعمال کرتے تھے۔ ان کی یہ بیماری ان کو تحقیق کر نے سے نہیں روک سکی۔2017میں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966ءکے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیے جانے کے چند ہی دن میں اس نے مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا۔چند روز کے دوران انہیں 20 لاکھ سے زائد مرتبہ پڑھا گیا اور 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے ڈاﺅن لوڈ کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.