شریف خاندان کے خلاف نیب کے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ مارچ 11:05

شریف خاندان کے خلاف نیب کے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) شریف خاندان کے خلاف نیب کے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی گواہ نے نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات پیش کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، سماعت کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نورین شہزادی نے نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے اکاﺅنٹ کی تفصیلات پیش کیں، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ کی دستاویزات پر اعتراض اٹھا دیا۔

متعلقہ عنوان :