قومی سکواش ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش میں جاری

بدھ 14 مارچ 2018 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ٹیم چیمپیئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سکواش ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے لئے مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین میں مدنیہ ظفر، سعادیہ گل، فوزیہ ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔

ایشین ٹیم چیمپیئن شپ میں 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلا جائے گا۔ کامن ویلتھ گیمز میں کے لئے فرحان زمان، طیب اسلم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور اور مدنیہ ظفر پاکستان نمائندگی کریں گے کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :