لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست
محمد علی جمعرات 15 مارچ 2018 00:47
(جاری ہے)
انور علی یاسر شاہ کی دوسری وکٹ بنے ، رائلی روسوو نے لاہور کے باﺅلر ز پر لاٹھی چارج کیا تاہم 42کے انفرادی سکور پر وہ میکلینگھن کا شکار بن گئے ۔
سرفراز اور نواز کے مابین 49رنز کی شراکت داری کے باوجود کوئٹہ کی ٹیم مقررہ20اوور میں 169رنز بنا سکی ، سرفراز28اور نواز 19رنز کیساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ، لاہور کیلئے نارائن اور یاسر نے دو ، دو جبکہ میکلینگھن اور شاہین آفریدی نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔اس سے قبل بلے باز فخر زمان کے پاکستان سپر لیگ تھری کے سب سے بڑے انفرادی سکور کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔ لاہور کی پہلی وکٹ اینٹن ڈیوچچ کی صورت میں گری جو راحت علی کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔اگلے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز سلمان آغا تھے جو میر حمزہ کی گیند پر جارحانہ سٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم وہ بال کو مس کرگئے اور بولڈ ہوگئے۔برینڈن میکولم نے خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 11 گیندوں پر 5 رنز بناکر نوجوان سپنر حسان خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں سٹمپ ہوگئے۔تین وکٹیں گرنے کے باوجود دوسرے اینڈ سے فخر زمان کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے وکٹ کے چاروں طرف سٹروکس لگاکر کوئٹہ کے باﺅلرز کو پریشان کیے رکھا۔فخر زمان نے 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی جو پی ایس ایل تھری کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔فخر کی وکٹ انور علی نے حاصل کی جبکہ ان کا کیچ لانگ آف پر حسان خان نے پکڑا۔فخر کے آﺅٹ ہونے کے باوجود لاہور کے بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور گلریز صدف نے 27 گیندوں پر 42 جبکہ سنیل نارائن نے 14 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ دونوں بلے باز اننگز کے اختتام تک کریز پر موجود رہے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.