پی آئی اے پر منشیات کے بین الاقوامی سمگلرز نے پنجے گاڑھ لئے
پائلٹ سے لے کر کلینر تک مکروہ دھندے میں ملوث، سیاسی شخصیات کی مکمل سرپرستی بھی حاصل ہونے ک انکشاف، 2010ء سے مارچ 2018ء تک 9 بڑی وارداتوں میں اربوں ڈالر کی منشیات اور ہیروئن سمگل کرنے کی کوششیں پکڑی گئیں
محمد علی جمعرات 15 مارچ 2018 21:11
(جاری ہے)
پی آئی اے کے عملے کے تعاون سے منشیات سمگلنگ کا سلسلہ گزشتہ 35 سالوں سے جاری ہے تاہم ان کے اعداد و شمار اے این ایف سمیت کسی ذمہ دار ادارے سے نہ مل سکے۔
پی آئی اے کے ذریعے منشیات سمگلنگ کا تازہ ترین واقعہ 9 مارچ 2018 ء بروز جمعہ پیش آیا جب اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 749 پیرس پہنچی جہاں فرانسیسی سیکیورٹی حکام نے تلاشی کے دوران عملے کے ایک اہلکار تنویر گلزار کے سامان سے 400 گرام ہیروئن برآمد کرلی اور مذکورہ پرواز کے تمام عملے کو وقتی حراست میں لے کر کڑی چھان بین کی۔ اگلے روز یعنی 10 مارچ کو پی آئی اے سٹاف کی قیام گاہ ہوٹل پر دوبارہ چھاپہ مارا گیا اور مزید ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا۔ باقی ماندہ عملے کو اگلے روز پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔ اتنی بڑی مقدار میں ہیروئن پاکستانی حکام کی نظروں اور ائیرپورٹ پر نصب جدید ترین سکینگ مشینوں سمیت تربیت یافتہ جاسوس کتوں کی قوت شناسہ سے کیسے بچ کر جہاز کے اندر پہنچ گئیں۔ اس سوال نے اے این ایف سمیت ائیرپورٹ پر متعین سیکیورٹی و امیگریشن حکام کی کارکردگی اور منشیات سمگلنگ میں ان کی ملی بھگت کا راز فاش کردیا ہے۔ ’’روزنامہ جناح‘‘ کی چھان بین کے نتیجے میں بہت حیران کن حقائق سامنے آئے ہیں۔ پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے ہیروئن اور دیگر منشیات میں سمگلنگ کا پورا نیٹ ورک موجود ہے۔ زیادہ تر ہیروئن وغیرہ جہاز کی معمول کی مرمت اور دیکھ بھال کے دوران جہاز کے اندر چھپائی جاتی ہیں۔ اس کام میں وہ فنی عملہ پوری طرح شریک ہوتا ہے جو جہاز کے پلاسٹک سے بنی چھت ‘ ائیر کنڈیشنرز کے پائپوں اور ٹائلٹ کی دیواروں میں منشیات چھپاتے ہیں جنہیں منزل پر پہنچنے کے بعد پرواز میں موجود پی آئی اے کے عملہ کے افراد کے ذریعے نکال کر متعلقہ پارٹی کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس معاملے میں سول ایوی ایشن کے بعض اہلکار بھی یقیناً ملوث ہوتے ہیں۔ اس کی واضح مثال 16 مئی 2017 ء کو ہتھرو ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 785 سے برآمد ہونے والی 20 کلو گرام ہیروئن ہے جو جہاز کی چھت میں چھپائی گئی تھی اور پی آئی اے سیکیورٹی کے مطابق یہ کام جہاز کی معمولی مرمت کے دوران ہینگرز میں کھڑے ہوتے وقت کیا گیا۔ یہ وہی پرواز ہے جس کے ذریعے اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف لندن گئے تھے۔ اس پرواز کے عملے کو اسلام آباد واپسی پر گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح 2 اگست 2016 کو لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کو عین وقت پر اے این ایف حکام نے روک کر تلاشی لی تو جہاز کے خفیہ خانوں سے 6 کلو گراف ہیروئن برآمد ہوئی۔ 13 اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا۔ 24 ستمبر 2014 ء کو لاہور سے براستہ میلان اٹلی پیرس جانے والی پرواز کی ائیر ہوسٹس سے میلان ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی۔ ائیر ہوسٹس کو اٹلی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 29 مئی 2010 ء کو کراچی ائیرپورٹ پر معمول کی مینٹیننس اور چیکنگ کے دوران جہاز کے خفیہ خانوں سے 65 ملین روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔ یہ پرواز لاہور سے کراچی آئی تھی او راب اسے پشاور جانا تھا جس کے بعد اس جہاز کی اگلی منزل دوبئی تھی۔ 15 مئی 2017 ء کو پرواز نمبر پی کے 203 جو لاہور سے دوبئی جارہی تھی میں عین وقت پر اے این ایف حکام نے چھاپہ مار کر ایک شخص علی عرفان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ 9 مئی 2015 ء کو بھی ایک بیرون ملک جانے والی پرواز سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ 11 ستمبر 2009 ء کو پی کے 749 جو کہ اٹلی جارہی تھی کو روک کر چیکنگ کی گئی تو اس مسافر کے سامان سے چار کلو گراف ہیروئن برآمد ہوئی جو مخصوص پلاسٹک کے بیگز میں چھپائی گئی تھی۔ اس کیس کی تفتیش کے دوران سول ایوی ایشن کے ایک اہلکار کو حراست میں لیا گیا۔ 16 اگست 2016 ء کو پی آئی اے کے ایک ملازم اقبال گھرکی کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جو مختلف پروازوں میں بیگوں کو ادھر ادھر کردیتا تھا۔ تفتیش پر پتہ چلا کہ مذکورہ ملازم عرصہ دراز سے مختلف پروازوں کے ذریعے ہیروئن کی کامیاب سمگلنگ کر چکا تھا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق اب تک 16 ائیرہوسٹس بیرون ملک پروازوں کے ساتھ جانے کے بعد وہاں سے لاپتہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق جب بھی منشیات کے انٹرنیشنل ائیر سمگلرز کے خلاف کوئی منظم کارروائی شروع کی جاتی ہے تو اچانک احتجاج شروع کردیا جاتا ہے۔ جس پر حکومتی و سیاسی شخصیات کارروائی کو روکوا دیتے ہیں۔ تاہم اس صورتحال سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی ساکھ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جو عظیم قومی نقصان اور بدترین بدنامی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.