امن وامان کنٹرول میں ہے اور ہم پی ایس ایل فائنل میچ کے لئے فول پروف انتظامات کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
جمعرات 15 مارچ 2018 23:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ایونٹ ہے اور ہمیں اسے کامیاب بنانا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے کے ایم سی کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کئے ہیں تاکہ تمام سڑکیں، سیوریج لائن ، کچرا اٹھانے اور اس طرح کے دیگر سول کام کیے جاسکیں۔ میئر کراچی کے پاس کافی اختیارات ہیں اوروہ شہر کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لاہور میں خود کش حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اس کا کراچی کے امن و امان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں اور اب مجھے یقین ہے انہیں دوبارہ ابھرنے کا حوصلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر میں پائیدار امن کو یقینی بنایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پی ایس فائنل میچ دیکھنے کے لیے پاسس نہیں دیئے جائیں گے۔ میچ کو انجوائے کرنے کے لیے آپ کو ٹکٹ خریدنا ہے نہیں تو آپ اپنے گھروں پر ٹی وی پر میچ سے لطف اندوز ہوں ۔انہوں نے یہ بات خوشگوار موڈ میں کہی۔ ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز میں شریک تمام ٹیموں کے لیے ان کی نیک خواہشات ہیں مگر بطور وزیر اعلی سندھ میں کراچی کنگز کے لئے دعا اور سپورٹ کررہا ہوں ۔قبل ازیں وزیر اعلی سندھ نے اسٹیڈیم کے زیر تعمیر اور زیر مرمت حصوں کا اور انکلوزر کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ اسے 22 مارچ تک مکمل کرلیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.