سابق صدرپرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا

وفاق پرویزمشرف کی جائیداد کی ضبطی،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی معطلی کیلئےبھی اقدامات کرے،پرویز مشرف کی سکیورٹی کیلئے درخواست نہ ملنے کی صورت میں انٹروپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے کاروائی کی جائے۔خصوصی عدالت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 مارچ 2018 16:31

سابق صدرپرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ 2018ء) : سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا ہے،وفاق پرویز مشرف کی جائیداد کی ضبطی ، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی معطلی کیلئے بھی اقدامات کرے،پرویز مشرف کی سکیورٹی کیلئے درخواست نہ ملنے کی صورت میں انٹروپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف تحریری حکم جاری کیا ہے کہ وفاق پرویز مشرف کی جائیداد کی ضبطی کیلئے اقدامات کرے۔

وزارت داخلہ پرویز مشرف کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی معطلی کیلئے بھی اقدامات کرے۔وفاقی حکومت پرویز مشرف کی دبئی سے واپسی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے۔عدالت نے وکیل پرویز مشرف کو7روز میں مشرف کی سکیورٹی کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کردی۔وزارت داخلہ مشرف کی درخواست نہ ملنے کی صورت میں کاروائی کرے۔وزارت داخلہ مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔وکیل پرویز مشرف نے کہاکہ مشرف کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کودرخواست بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :