اے ایم سی کالج کے ڈاکٹروں کا پہلا بیج ملک وقوم کی خدمت کرے گا ‘ڈی جی نارکوٹکس
کھیلیں نوجوانوں کو جسمانی فٹنس سے بہتر شہری بناتی ہیں‘پرنسپل پی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر غیاث النبی طیب تعلیمی اداروں سے قوم کو سپورٹس سمیت ہر شعبہ زندگی میں باصلاحیت قیادت میسر آئے گی ‘کرکٹر عامر سہیل اور توفیق عمر کی گفتگو
جمعہ 16 مارچ 2018 20:38
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اے ایم سی میں سپورٹس ایک ریگولر ایونٹ ہے جس میں سٹوڈنٹس نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عرفان محبوب نے سپورٹس گالا کی تفصیلات میں بتایا کہ ان مقابلوں میں کالج کے سٹوڈنٹس کے علاوہ لاہور جنرل ہسپتال کی نرسسز کے لیے بھی ایتھلٹیکس کے مقابلے بھی منعقد ہوئے اور یہ سپورٹس گالا بھر پور رہا۔ کرکٹر عامر سہیل نے کہا کہ مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے کہ وہ لوگ جو مستقبل کے ڈاکٹرز ہیں ان میں بھی کھیلوں کی لگن اور جنون کی پیشہ ور کھلاڑی سے کم نہیں جس کا کریڈٹ کالج انتظامیہ کو جاتا ہے جس نے بچوں میںغیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ توقیق عمر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ہی ہمارے مستقبل کے روشن ستاروں کے نشان ملتے ہیںاور یہیں سے ہماری قوم کو سپورٹس سمیت ہر شعبہ زندگی میں باصلاحیت قیادت میسر آئے گی ۔امیر الدین میڈیکل کالج کے سپورٹس گالا میں عمر عارف ،نوال سعید ، فرخ احمد ، اطہر نعیم ،احمد فراز تارڑ ، عمر فاروق اور مشمار حسن نے سٹوڈنٹس کی طرف سے نمایاں شرکت کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل ،پروفیسر ڈاکٹر نجم الحسن، پروفیسر ڈاکٹر افسر علی بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ فرزانہ ، پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان ، پروفیسر ڈاکٹر فرحت ناز اور پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن نے مختلف کھیلوں کے لئے انتظامی فرائض سرانجام دیئے جبکہ سپورٹس گالا کے اختتامی روز امیر الدین میڈیکل کالج اور پروفیسرز الیون کا خصوصی میچ ہوا۔کالج کے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے ان سپورٹس میں حصہ لیا اور ان صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.