آئندہ الیکشن میں این اے 59 کی 25یونین کونسلوں کا چوہدری نثارکی بھرپور حمایت کا اعلان
آئندہ الیکشن میںکسی بھی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ یں عوام کا انتخاب چوہدری نثار ہی ہونگے، این اے 59 کی 25یونین کونسل کے چیئرمین‘ وائس چیئرمینوں سمیت دیگر معززین علاقہ کا مشترکہ بیان
جمعہ 16 مارچ 2018 20:57
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی سیاست اور ان کا کردار ملک بھر اور خصوصاً ان کے حلقے این اے 59 کی عوام کے لئے باعث عزت و افتخار ہے اور آئندہ الیکشن میں وہ کسی بھی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کریں عوام کا انتخاب بلا شبہ چوہدری نثار ہی ہونگے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے 33 برس سے زائد عرصے پر محیط بے داغ سیاسی کیریئر میں چوہدری نثار علی خان نہ صرف خطہ پوٹھوہار بلکہ پورے ملک اور پوری قوم کی باوقار اور موثر آواز بن کر ابھرے ہیں۔ ایسے شخص کو قومی اسمبلی میں موجودگی نہ صرف علاقے کے لئے بلکہ قومی ضرورت ہے این اے 59 کے عوام اس امر پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی منتخب کردہ شخصیت نے الله تعالیٰ کی مہربانی اور فضل و کرم سے آٹھ دفعہ ایم این اے منتخب ہو کر ملکی سیاست میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور انشاء الله اس دفعہ و متواتر نویں دفعہ کامیاب ہو کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کریں گے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقے کے عوام کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ چوہدری نثار کس پارٹی کی طرف سے لڑتے ہیں یا آزاد لڑتے ہیں وہ صرف نثار کے نام کو ووٹ دیں گے ۔ چوہدری نثار علی خان کے حق میں متفقہ فیصلہ کرنیوالوں میں چیئرمین یو سی چہان راجہ اونگزیب‘ ملک قیصر یو سی کولیاں حمید‘ چوہدری قمر یو سی چکری‘ چوہدری نذر عباس پڑیال‘ چوہدری اشتیاق یو سی رائیکا میرا‘ چوہدری صغیر گجر یو سی چک بیلی خان‘ چوہدری ظفر یو سی گگن‘ چوہدری توقیر یو سی چونترہ‘ صوبیدار عبدالخالق یو سی بندہ‘ چوہدری ضیاء یو سی جھٹہ ہتھیال‘ چوہدری عمران اسلم یو سی سہال‘ صوفی راجہ محمد ارشد یو سی اڈیالہ‘ حاجی محمد یاسین یو سی کلیال‘ چوہدری عمران الیاس یو سی دھاماں سیداں‘ جمیل خان یو سی مورگاہ‘ ملک جہانگیر یو سی کوٹھہ کلاں‘ ظہیر الدین بابر بھٹی یو سی موہری غزن‘ راجہ فیصل ایڈووکیٹ یو سی لکھن‘ ملک لیاقت یو سی چک جلال دین I‘ چوہدری محمد ساجد یو سی چک جلال دین II‘ راجہ الطاف قادر یو سی گرجا‘ چوہدری خلیل احمد یو سی تخت پڑی‘ چوہدری شفقت یو سی بسالی‘ کوٹھہ کلاں I‘ دھمیال۔ گزشتہ الیکشن میں چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لینے والے مگر کامیاب نہ ہونے والی شخصیات چوہدری جواد یو سی تخت پڑی‘ ملک محمد نعیم‘ رفیق کیانی یو سی بسالی‘ چوہدری اشتیاق یو سی جھٹہ‘ ملک سعید یو سی بندہ‘ چوہدری عمران صادق یو سی چہان‘ چوہری محمد صفدر یو سی لکھن‘ ملک ناصر ریاست یو سی چک جلال دین‘ چوہدری جاوید اختر یو سی کوٹھہ کلاں II‘ اسد نمبر دار یو سی دھمیال‘ ملک یعقوب یونین کونسل کولیاں حمید‘ چوہدری محمد افضل یو سی چک بیلی خان‘ چوہدری آصف یونین کونسل ڈھوک چوہدریاں ۔ معززین علاقہ۔ حاجی علی اصغر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی‘ دبیر حسین ملک سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی‘ خرم منیر ملک سابق ناظم یو سی چونترہ‘ حاجی امیر افسر سابق ناظم مورگاہ‘ چوہدری عابد حسین سابق ناظم کوٹھہ کلاں‘ چوہددری آصف سابق ناظم کوٹھہ کلاں‘ چوہدری عجب حسین سابق ناظم‘ چوہدری ریاست سابقہ نائب ناظم سہال شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.