محکمہ تعلیم نے سکولوں میں جسمانی سزا پر پابندی لگادی

جمعہ 16 مارچ 2018 22:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہر ضلع کے تمام سکولوں میں جسمانی سزا پر پابندی لگادی ہے۔اب ہر سکول میں ایک ٹال فری نمبر0800-33857 لگادیا ہے۔ والدین اس نمبر پر ایسی شکایت درج کراسکتے ہیں جس کی تفتیش ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کریں گے۔

(جاری ہے)

10,000 سے زائد اساتذہ کو کلاس روم میں بچوں کو سرگرمیوں کے ذریعہ تعلیم دینے کی بھی خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے اور اب ہر ٹیچر کو بھرتی کے بعد یہ خصوصی تربیت حاصل کرنا ہوگی۔

یہ بات خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالشکور نے ایک ریڈیو پروگرام میں بتائی۔اس سلسلے میں آگاہی مہم کے سلسلے میں پمفلٹس اور پوسٹر صوبہ بھر کے سکولوں میں لگادیئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ بھر میں تعلیمی نظام میں مفید اور بامقصد انقلاب کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :