پرویز مشرف کیس پرحکومت نے عدالتی فیصلے پرعمل کیا، چوہدری نثار
مخالفین عدلیہ کے فیصلے اور قانون کوبھی دیکھیں،پرویز مشرف کا نام اڑھائی سال ای سی ایل میں رکھا،جوتے کی سیاست افراتفری ڈالنے کوکوشش ہے۔سابق وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 مارچ 2018 18:15
(جاری ہے)
لیکن اب ٹیکسلا سے میرا کوئی بھی رشتہ نہیں رہا۔حلقہ این اے 59سے الیکشن لڑوں گا لیکن مئی میں دوسرے حلقے سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کروں گا۔
آج حلقے کے لوگوں سے مشاورت کرنے آیاہوں۔انہوں نے کہاکہ بطور وزیرداخلہ باگ دوڑ سنبھالی توویزہ کے حوالے سے شدید معاملات تھے۔کسی ملک کوویزہ دینے کاطریقہ کار تحریری ہونا چاہیے۔جتنی وہ ہم سے فیس لیتے ہیں اتنی ہی فیس ہم بھی ان سے لیں ۔طے کیا جوہمیں ویزہ دیں گے انہی کوہم ویزہ دیں گے۔میں دونوں تبدیلیاں کیں۔لیکن یہاں کچھ ایسی پالیسیاں بھی آئیں ۔اسلام آباد میں 400گھروں کے دروازے میں نے کھلوائے۔یہاں غیرقانونی لوگ رہائش پذیر تھے۔میرے وہ اقدامات جوبطوروزیرداخلہ اٹھائے ان کوکوئی چیلنج کرنا چاہتا ہے توفورم موجود ہے سامنا کروں گا۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ای سی ایل پالیسی 2013ء میں ہم لیکر آئے تھے۔پہلے میاں بیوی کاجھگڑا بھی ہوتا تھا نام ای سی ایل میں ڈلوا دیتے تھے۔میں نے نوازشریف یاکسی دوسرے کیس کی بات نہیں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے معاملات میں پارٹی میں ڈسکس کرتاہوں۔اس میں کسی کوکوئی شک نہیں ہونی چاہیے کہ میں مسلم لیگ ن میں نہیں ہوں۔مئی تک معلوم ہوجائے گا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا یاپارٹی سے معلوم جائے گا۔چوہدری نثار نے کہاکہ ہم عام آدمی ہیں ۔میں مسلم لیگ ن میں ہوں ۔جومعاملات پچھلے چند مہینوں سے چل رہے ہیں۔خاموشی سے ہینڈل کیا۔کابینہ میں جانے سے معذرت کی۔حلقے تک محدود ہوگیا ، اور بچ کرکونے میں بیٹھ گیا ہوں۔تاہم بہت ساری چیزوں کی وضاحت کاوقت آگیا ہے جلد بتاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے اس حلقے کاسروے کروایا ان کے اعدادوشمار دیکھ لیں۔میرا اس حلقے سے 33سال سے تعلق ہے۔یہاں مسلم لیگ کے امیدوار کی اینٹ میں نے رکھی۔اس سے قبل مسلم لیگ کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوتی تھی۔انہوں نے نوازشریف کے بیانیے سے اتفاق کے سوال پرکہاکہ میرا بیانیہ نہیں مئوقف ہے کہ پاکستان کی افواج ،عدلیہ سے لڑائی نہیں لڑنی چاہیے۔ہمیں ریلیف ملنا ہے توانہی اداروں سے ملنا ہے۔میرا کوئی کیس سپریم کورٹ میں نہیں نہ ہی افواج پاکستان سے کوئی تمغہ لیناہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس میں نوازشریف کی بھلائی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے یہ مئوقف پارٹی کے اندربیان کرکے کوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے؟سیاسی اپوزیشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ہے۔چوہدری نثار نے کہاکہ اعتزاز احسن اپنی پارٹی کی فکر کریں۔اعتزاز احسن یہ دیکھیں کہ زرداری اوربلاول دونوں میں کون زیادہ مقبول ہے؟ میرے معاملات میں اور میری جماعت طے کرے گی۔مسلم لیگ ن میری جماعت ہے۔ن لیگ سے میری 33سال کی رفاقت ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ پرویز مشرف کیس پرعدالت نے فیصلہ دیا لیکن حکومت نے عمل کیا ہے۔حکومت نے پرویز مشرف کانام اڑھائی سال ای سی ایل میں شامل رکھا۔مخالفین قانون اور عدالت کے فیصلے کوبھی دیکھیں۔انہوں نے نوازشریف پرجوتے کے سوال پرکہاکہ جوتے کی سیاست پاکستان میں افراتفری ڈالنے کاعمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.