چیئرمین سینیٹ کی ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت، سیاسی اتحاد بنتے ہیں حیرانگی کی کوئی بات نہیں
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی مزار قائد پر حاضری، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 17 مارچ 2018 21:55
(جاری ہے)
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انہوں نے سینیٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو خطوط لکھ دئیے ہیں تاہم ان کے جواب موصول ہونے کے 7 روز کے اندر اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائیگا۔
صادق سنجرانی نے بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کے حوالے سے کہا کہ اب صوبے میں ایسے معاملات کی شرح بہت کم رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے سوچ میں بہتری آئی ہے اور زمینی حقائق میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔ نو منتخب چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں ناراض بلوچ بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ ہم ان کیلئے قانون سازی کریں گے اور روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے ایک آزاد امیدوار کی حمایت کرنا نیک شگون ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سیاست میں اتحاد ہونا کوئی حیرانگی کی بات نہیں کیونکہ سیاست میں ایسے اتحاد ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس اتحاد کا حصہ بنیں گی اور یہ اتحاد بڑھے گا۔ قبل ازیں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے مزار پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.