ستوکتلہ میں میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد آگ لگائی گئی،ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
سرفراز ، اسکی بیٹی آمنہ اوربیٹے شیر علی کے گلے کاٹے گئے، اہلیہ صباء کا گلا دبایا گیا ،ورثاء اور اہل علاقہ کا لاشیں سڑک پر رکھ کر مظاہرہ مشتعل مظاہرین نے زبردستی دکانیں بند کرا دیں،راہگیروں کو بھی زدو کوب کیا،تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے آئینگے ‘ پولیس وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا بھی واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار ،واقعہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
ہفتہ 17 مارچ 2018 23:17
(جاری ہے)
گزشتہ روز جب لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں تو ورثاء نے لاشیں گھر لیجانے کی بجائے ستوکتلہ روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ۔
اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے زبردستی دکانیں بند کرا دیں جبکہ راستہ مانگنے والے راہگیروں پر بھی زدو کوب کیا گیا ۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ میاں بیوی کو بچوں سمیت قتل کرنے کے بعد آگ لگائی گئی ۔ پولیس ہمارے بیان کے مطابق مقدمہ درج نہیں کر رہی ۔ کچھ دیر بعد ابتدائی پوسٹمارٹم رپور ٹ سامنے آ گئی جس میں ورثاء کا شک درست ثابت ہوا ۔ بتایاگیا ہے کہ درندوں نے آگ لگانے سے قبل سرفراز، اس کی بیٹی آمنہ اور بیٹے شیر علی کے گلے کاٹے جبکہ سرفراز کی اہلیہ صباء کو قتل دبا کر قتل کیا ۔پولیس افسران کے مطابق تمام پہلوئوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے او رجلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بھی لاہور کے علاقے واپڈا ٹائون میں گھر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.