متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس (کل)ہوگا ،عہدیداروںکا چنائو کیا جائیگا‘ ذرائع

اتوار 18 مارچ 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس کل ( منگل ) کو کراچی میں منعقد ہوگا جس میں اتحاد کیلئے عہدیداروںکا چنائو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم ایم اے نے رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں خاکہ مرتب کر لیا ہے اور اس سلسلہ میںاسلام آباد ،پشاور ،کراچی ،لاہور سمیت دیگر شہروں میں عوامی کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گے جن کی حتمی تاریخوں کا اعلان بھی کل منگل کو منعقدہ سر براہی اجلاس میں متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :