پی ایس ایل پلے آف میچز کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ،فضائی نگرانی شروع
حفاظتی نکتہ نظر سے اسٹیڈیم کے اطراف میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند ،عام افراد اور گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوعہ قراردیدیا گیا رینجرز کے جوانوں نے قذافی اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹیاں سنبھال لیں ،کھلاڑیوں کی فرضی گاڑیوں کو لانے اور لیجانے کی ریہرسل کی گئی ہاکی اسٹیڈیم میں بیس بستروں کا عارضی ہسپتال قائم کرنے کی تیاریاں مکمل ،جنوبی پنجاب سے دو موبائل ہیلتھ یونٹس بھی منگوا لئے گئے
اتوار 18 مارچ 2018 17:30
(جاری ہے)
حفاظتی نقط نظر سے قذافی اسٹیڈیم کے بیرونی حصے میں قائم تمام ریسٹورنٹس کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے تمام کمرشل کنکشن منقطع کر دئیے ہیں جو پلے آف میچز کا مرحلہ مکمل ہونے تک منقطع رہیں گے۔
قذافی اسٹیڈیم کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور عام افراد اور گاڑیوں کا داخلہ ممنوعہ قرار دیدیا گیا ہے ۔سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے اوپر اور ملحقہ علاقوںمیں ائیر سرویلنس کی جارہی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کہ جانب سے ہاکی اسٹیڈیم میں بیس بستروں کا عارضی ہسپتال قائم کرنے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں جس میں آپریشن تھیٹر ، ای سی جی سمیت ہر طرح کی سہولیات میسر ہوں گے ۔ ہسپتال میں چار ڈاکٹرز، چار ہیڈ نرسز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب سے دو موبائل ہیلتھ یونٹس بھی منگوا لئے گئے ہیں ۔ گزشتہ روز رینجرز نے قذافی اسٹیڈیم کے اندر سکیورٹی انتظامات سنبھال لئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے اندر موک ایکسرسائز بھی کی گئی ۔ دوسری جانب گزشتہ روز سکیورٹی اداروں ، پولیس ، ڈولفن فورس، پیرو فورس ،ایلیٹ فورس اورریسکیو 1122نے کھلاڑیوں کی فرضی گاڑیوں کو اولڈ ائیر پورٹ سے ہوٹل لانے اور وہاں سے اسٹیڈیم پہنچانے اور ہوٹل لیجانے کی ریہرسل کی ۔ کھلاڑیوں کو ہوٹل اور وہاں سے اسٹیڈیم پہنچانے اور واپس ہوٹل لیجانے کیلئے مختلف روٹس پر سکیورٹی تعینات کی گئی ہے تاہم حتمی روٹ کو مکمل پوشیدہ رکھا جائے گا ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، سی ٹی او رائے اعجاز سمیت دیگر افسران نے ریہرسل کی نگرانی کی ۔دوسری طرف عام شہریوں نے 20اور21مارچ کو سخت سکیورٹی اور راستوں کی بندش کے پیش نظر اپنی معمول کی سر گرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.