نادیہ خٹک نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد عامر لیاقت کا انٹرویو کر ڈالا،ویڈیو وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 16:01

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) پی ٹی آئی کی متحرک کارکن نادیہ خٹک نے گزشتہ روز پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کا انٹرویو کر ڈالا۔نادیہ خٹک نے عامر لیاقت سے پوچھا کہ آپ نے ایم کیو ایم میں کیوں شمولیت اختیار کی تھی۔جس کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی میں مہاجروں کے ساتھ ذیادتی کا ایک سلسلہ جاری تھا۔

اور میں نے اس زیادتی کے خلاف لڑنے کے لئے  ایم کیو ایم جوائن کی۔لیکن ایم کیو ایم میں جانے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ یہاں محرومیوں کا ازالہ نہیں ہوا بلکہ محرومیاں اور بڑھ گئیں۔اس لئے میں نے ایم کیو ایم کو خیر آباد کہہ دیا۔عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ میرا عمران خان سے بہت پرانا ذاتی تعلق ہے۔اور اب میرا عمران خان سے سیاسی تعلق بھی بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

بہت لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر میرے خلاف ہیں لیکن عمران خان میرے ساتھ ہیں اس لئے مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ ہر وہ شخص جو مافیا کے خلاف لڑنا چاہتا ہے اس کو عمران خان کا ساتھ دینا چاہئیے۔عامر لیاقت نے یہ بھی بتایا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف کو اس لئے جوائن کیا کیونکہ پی ٹی آئی پاکستان میں ایک واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو کرپشن کے خلاف لڑ رہی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: