مقبوضہ کشمیر، سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
بدھ 21 مارچ 2018 11:10
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ نظر بندوںکو کئی کئی ہفتوں تک تنگ و تاریک سیلوں کے اندر قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے اور اس دوران انہیں باتھ روم کے لیے مخصوص برتنوں میں پانی پینے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے جبکہ انہیں ناقص اور ناکافی غذائی غذا دی جاتی ہے۔
سید علی گیلانی نے تہاڑ جیل میں نظر بند شبیر احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، نعیم احمد خان، راجہ معراج الدین کلوال، جاوید احمد، شاہد یوسف، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، ظہور وٹالی، محمد اسلم اور دیگر کو عدالتی احاطے میں اپنے وکلاء کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ ڈ اکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم، شکیل احمد یتو، رئیس احمد میر، محمد یوسف میر، محمد رفیق گنائی، غلام محمد خان سوپوری، محمد رمضان خان، فاروق توحیدی، عبدالصمد انقلابی، اسد اللہ پرے، نذیر احمد خواجہ ، ابرار انٹو اور عابد کاچرو ، جاوید احمد پھلے، لطیف احمد ڈار اور نذیر احمد مانتو کو مقبوضہ وادی کی جیلوں سے کوٹ بلوال اور جموں خطے کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا جبکہ تحریک حریت کے کارکنوں عبدالغنی بٹ، عبدالخالق ریگو، محمد اشرف ملک، حکیم الرحمان کو سب جیل بارہ مولہ ، محمد سبحان وانی کو کپواڑہ جبکہ امیرِحمزہ شاہ کو عدالتوں کی طرف سے رہائی کے احکامات کے باوجود سرینگر سینٹرل جیل سے پہلے بانڈی پورہ تھانہ اور اب تارزو تھانے میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بشیر احمد قریشی، عاشق حسین بٹ، منظور احمد نجار ، بشارت احمد میر ، سجاد احمد بٹ ، عبدالاحد میر ، محمد شعبان خان، منظور احمد اور پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیے جانے کے باوجود رہا نہیںکیا جا رہا ہے۔ سید علی گیلانی نے نظر بندوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے نظر بندوں کو اپنے گھروں کی نزدیک ترین جیلوں میں رکھنے کے واضح احکامات دے رکھے ہیں جن کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ حریت چیئرمین نے نظر بندوں کے صبرو استقلال کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل ،ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، انٹرنیشنل ریڈ کراس اور اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالات زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ نے محمد اشرف صحرائی کو تحریک حریت جموںوکشمیر کا کا چیئرمین بنائے جانے کے حریت چیئرمین سید علی گیلانی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے محمد اشرف صحرائی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.