وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 21:26

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو موبائل فون سروس بند رکھنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم پاکستان کے موقع کے باعث وفاقی وزارت داخلہ نے اب اہم اعلان کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ موبائل فون سروس سیکورٹی خدشات کے باعث بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :