سپریم کورٹ کااسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے باہر سڑک کی تعمیر کیلئے اکھاڑے گئے پارک کو 10روز میں اصل حالت میں بحال کرنیکا حکم
پارک کی جگہ سڑک بنانے ،پارک کو دوبارہ بحال کرنے پر آنے والے تمام خرچہ اسحاق ڈار سے وصول کرنے کے احکامات جاری آپ کس طرح کے آفیسر ہیں، وزیر کے زبان ہلانے پر پارک کو اکھاڑ دیا، آپ کو اسکی سزا بھگتنی ہو گی،فیورٹزم نہیں چلنے دوں گا چیف جسٹس کا زبانی احکاما ت پر عمل کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے پر سخت برہمی کا اظہار آپ کے خلاف نیب کے قانون سیکشن 9کے تحت کارروائی بنتی ہے ‘ چیف جسٹس /ڈی جی ایل ڈی کی غیر مشروط معافی، میرا مقدمہ نیب کو نہ بھیجا جائے ‘ درخواست آپ کا مقدمہ نیب کو نہ بھجوایا گیا تو یہ روایت پڑھ جائے گی ،آپ پہلے پارک کو اصل حالت میں بحال کریں پھر دیکھتے ہیں‘ جسٹس عمر عطا ء بندیال
جمعرات 22 مارچ 2018 15:31
(جاری ہے)
سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ افسران عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی جی ایل ڈی اے سے استفسار کیا کس کے کہنے پر پارک کو اکھاڑ کر سڑک بنائی گئی ۔ ڈی جی ایل ڈے اے نے جواب دیا کہ اسحاق ڈار نے پارکنگ کیلئے سڑک کھلی کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کیا آپ کو اسحاق ڈار نے تحریری طور پر درخواست دی تھی جس پر ڈی جی ایل ڈے اے نے بتایا کہ مجھے اسحاق ڈار نے زبانی طور پر فون کر کے سڑک بنانے کا کہا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی ایل ڈی اے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا آپ کس طرح کے آفیسر ہیں، وزیر کے زبان ہلانے پر پارک کو اکھاڑ دیا، آپ کو اسکی سزا بھگتنی ہو گی، یہاں فیورٹزم نہیں چلنے دوں گا، آپکے خلاف نیب کے قوانین کے تحت کاروائی بنتی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت سے معافی کا وقت گزر گیا۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تحریری طور پر بتائیں پارک کتنی جگہ پر محیط ہے اور حلف نامے کیساتھ ریکارڈ لائیں اور سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ دوبارہ سماعت کا آغاز ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے نے حلف نامے کے ساتھ ریکارڈ پیش کیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ میں نے ٹیپا کو پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کا کہا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کے اعتراف کی ریکارڈنگ موجود ہے ۔ آپ کے خلاف نیب کے قانون سیکشن 9کے تحت کارروائی بنتی ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے معافی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معاف کر دیا جائے میں بے قصور ہوں ، میرا مقدمہ نیب کو نہ بھجوایا جائے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمہ نیب کو جاتا تو سب ہڑتال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پارک کو دس روز میں اصل حالت میں بحال کیا جائے اور پارک کی جگہ سڑک بنانے اور دوبارہ پارک کو بحال کرنے پر جتنے بھی اخراجات ہوں وہ اسحاق ڈار سے وصول کئے جائیں ۔ جسٹس عمر عطا ء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ اگر آپ کا مقدمہ نیب کو نہ بھجوایا گیا تو یہ روایت پڑھ جائے گی ۔ آپ پہلے پارک کو اصل حالت میں بحال کریں پھر دیکھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.