کرہ ارض کوموسمی تغیرات کی وجہ سے خطرات کا سامنا ہے ،ْ سردار ایاز صادق
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور انکے اثرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،ْسپیکرو قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی
جمعہ 23 مارچ 2018 16:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی پارلیمنٹ کو ماحول دوست بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تقلیدکرتے ہوئے اپنے ملکوں میں بھی ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ دنیاکو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید خطرات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اًرتھ آور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ موسمیاتی تبد یلیوں میں انفرادی اوراجتماعی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے لیے کرہ ارض کو ماحول دوست بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوںگے ۔سپیکر نے کہا کہ ویژن 2025کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے ماحول پر اثرات کو اولین تر جیحات میں شامل کیا گیا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔سپیکر سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے توانائی کے تحفظ ،موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 24مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس کی تمام روشنیاںرات 8:30 سے 9:30 تک گل کی جائیں گی ۔اس موقع پر قائم مقا م سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارلیمان اور عوام سے کہا کہ 24 مارچ رات کو 8:30 سے 9:30تک رضا کارانہ طورپر رو شنیوں کو گل کر کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ارتھ آور منائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.