خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں 2 روزہ فری موبائل ہسپتال کا انعقاد

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) فاٹاہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں باڑہ قمر آباد اصغر کلے،پینڈی چینہ تیراہ زرکلے شان خیل میں 2 روزہ فری موبائل کیمپ کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ کی نگرانی ایجنسی سرجن ڈاکٹر ایوب آفریدی نے کی، اس کے علاوہ ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف نے شرکت کی،علاقہ قمر آباد میں 1500مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا ،جس میں285 مرد اور 520خواتین جبکہ 695بچوں کامفت طبی معائنہ کیا‘ان فری میڈیکل کیمپوں کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ میں علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :