پی ایس ایل تھری فائنل سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم میں اچانک بڑی تبدیلی

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:49

پی ایس ایل تھری فائنل سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم میں اچانک بڑی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پی ایس ایل تھری فائنل سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ نے وقاص مقصود کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے پیسر رومان رئیس کی فٹنس تاحال بحال نہیں ہوسکی، ان کا خلا پر کرنے کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے وقاص مقصود کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اجازت دے دی۔ وقاص مقصود کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔