آج مادیت پرست دور میں انسانیت کی خدمت ایک غیر معمولی آفاقی جذبہ ہے ، زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس جذبے سے متحرک اور سر گرم کرکے انہیں بہتر بامقصد زندگی کی تشکیل کے قابل بنایا جاسکتا ہے ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی
ہفتہ 24 مارچ 2018 22:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رضا کارانہ بنیاد پر خدمت کا جذبہ اجاگر کرنے اور اسے مستقل رجحان کی شکل دینے کی ضرورت ہے ۔
گورنر نے کہا کہ ہلال احمر کی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور تمام اضلاع میں موثر موجود گی کو یقینی بنانے کیلئے بامقصد اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں بوائے اسکاؤٹس اور گرلز گائیڈز کی خدمات حاصل کی جائیں اور انہیں متحرک کرکے خدمت خلق کے جذبے سے مستحکم اور پائیدار بنایا جائے۔ گورنر نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ چین نے حال ہی میں گوادر ہلال احمر ایمر جنسی کیئر سینٹر کے تحت ایک ہسپتال قائم کیا ہے جو یقینا علاقے کے لوگوں کی دیکھ بھال او ر علاج معالجے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان انتہائی پسماندہ صوبہ ہے او ر عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور خاص طور سے ان کی طبی دیکھ بھال اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے میں دوست ممالک ، امداد مہیار کرنے والے عالمی اداروں اور خاص طور سے انٹر نیشنل ریڈ کرسینٹ سے تعاون اور امداد کی ضرورت ہوگی۔ اس موقع پر بلوچستان ریڈ کرسینٹ کے چیئرمین نے گورنر بلوچستان کو ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر سجاد احمد بھٹہ اور پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز جمالی اور بلوچستان اور ریڈ کرسینٹ کے چیئرمین میجر سردار فاضل درانی بھی موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.