پی ایس ایل فائنل میرے لیے عید جیسا ہے،بھتہ خوری اور خون خون شہر اب امن کا گہوارا بن چکا ہے، وزیر مملکت مریم اورنگزیب، عابد شیر علی
کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد شہرقائد کے پھر سے روشنیوں کا شہر بننے کی دلیل ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفت گو
اتوار 25 مارچ 2018 21:10
(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں ،دانشمندانہ فیصلوں سیملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، کرکٹ کی بحالی میں نجم سیٹھی اور پی سی بی نے گرانقدر کرداد اداکیا۔
ملک میں پاکستان سپرلیگ کے میچزکاپرامن انعقاداس امرکی دلیل ہے کہ ملک میں امن بحال ہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی بہتری کے بعدکھیل کے میدان آبادہورہے ہیں وزیر مملکت نے کہا کہ صوبائی تعاون ،افواج پاکستان کی قربانیوں سے دہشتگردی مٹ رہی ہے، مسلم لیگ ن نے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے۔ وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہاکہ اب پاکستان میں بھارت اور ویسٹ انڈیز سمیت تمام ٹیمیں کرکٹ کھیلنے آئیں گی۔ طے کیا ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔عابد شیر علی نے کہاکہ پی ایس ایل فائنل میرے لیے عید جیسا ہے۔ میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں کراچی میں امن وامان قائم ہوا وزرائے مملکت نے پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم اور بالخصوص کراچی کی عوام کومثالی ڈسپلن پرمبارکباد بھی دی۔صحافیوں سے گفتگو کے لیے عابد شیرعلی اسٹیڈیم کے باہرگاڑی سے اترے توان کی گاڑی لاک ہوگئی اوران کاسامان بھی گاڑی میں لاک ہوگیا۔بعدازاں عابد شیرعلی دوسری گاڑی میں اسٹیڈیم کے اندر گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.