پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابات میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار خان

اتوار 25 مارچ 2018 23:10

سیالکوٹ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابات میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کے علاوہ سی پیک جیسے عظیم الشان منصوبے کی تکمیل ہماری حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، آنے والے انتخابات میں پاکستان کی غیور عوام کارکردگی کی بنیاد پر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر اقتدار میں لائے گی کیونکہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی تعمیر ، ترقی، استحکام اور سلامتی کی ضامن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 124کے مرکزی رابطہ آفس میں عوام الناس کے درپیش مسائل کی سماعت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے رانا عبدالستار خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام میں ہیںپارٹی قیادت عوام کی حقوق کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 124میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے گئے گلیوں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سوئی گیس، بجلی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جارہے ہیں بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی ہوئی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار خان نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں ۔