ویلڈنگ کی دکان پر ٹینک پھٹنے سے محنت کش شدید زخمی

اتوار 25 مارچ 2018 23:10

سیالکوٹ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) ویلڈنگ کی دکان پر ٹینک پھٹنے سے محنت کش شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی پولیس کی چوکی عدالت گڑھا میں گیس سلنڈر والا ٹینک پھٹنے سے محنت کش 45سالہ شاہد شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زور دھماکہ کے بعد پھٹنے والے ٹینک سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ زور دار دھماکہ سے محنت کش شاہد دکان سے باہر روڈ پر جا گرا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورزخمی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :