موغادیشو میں خود کش کار بم حملے میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع

اتوار 25 مارچ 2018 23:50

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش کار بم حملے میں کم از کم 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

موغادیشو پولیس کے افسر نور محمد کے مطابق خود کش حملہ ایک حفاظتی چوکی پر کیا گیا جو پارلیمانی عمارت کے قریب ہی واقع ہے۔ اس دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ یاد رہے کہ ابھی جمعرات کے روز ہی موغادیشو میں ایک ہوٹل پر شدت پسند تنظیم الشباب کے ایک حملے میں 14 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :