چارسدہ ، ورلڈ ٹی بی ڈے بارے فری میڈیکل کا انعقاد

پیر 26 مارچ 2018 12:03

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء)ٹی بی ایسوسی ایشن چارسدہ کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے ٹی بی سے بچائو کے سلسلے میں آگہی سٹال اور فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا ،کرنل ریٹائرڈ محمدسریر خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور فری میڈیکل کیمپ اور ٹی بی سے بچائو مہم کے سلسلے میں آگہی سٹال کا افتتاح کیااور لوگوں میں ٹی بی کے حوالے سے آگہی پمفلٹ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل ریٹائرڈ محمدسریر خان ‘ ٹی بی ایسوسی ایشن چارسدہ کے صدر بہرہ مند خان ایڈووکیٹ ‘جنرل سیکرٹری حاجی عبدالسلام عارف نے کہاکہ ٹی بی ودیگر مہلک امراض کیخلاف جدوجہد ہمارا اسلامی ،ملی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑی عبادت ہے اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں موجود امراض میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ پر توجہ دے۔