پاکستان نے اقتصادی استحکام حاصل کرلیا ہے‘ امن وامان کی بہتر صورتحال بہترہونے سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 مارچ 2018 19:54

پاکستان نے اقتصادی استحکام حاصل کرلیا ہے‘ امن وامان کی بہتر صورتحال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی استحکام حاصل کرلیا ہے اور امن وامان کی بہتر صورتحال کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مٹسو بیشی کارپوریشن اور ڈائمنڈ گیس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے سینئر نائب صدر Kimihidi انڈو کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو درپیش توانائی مسائل کے حل کیلئے توانائی کے بڑے پیداواری منصوبے شروع کئے۔مٹسو بیشی کارپوریشن اور ڈائمنڈ گیس انٹرنیشنل کے سینئر نائب صدر نے پاکستان میں کارپوریشن کے منصوبوں میں تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔مٹسو بیشی جاپان کی سب سے بڑی تجارتی کمپنی ہے اور وہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، نقل وحمل ، توانائی، دھات ، مشینری کیمیکلز اور گھریلو استعمال کی اشیا تیار کرنے والی دنیا کی بہترین کمپنیوں میں شامل ہے۔کارپوریشن پاکستان میں کئی مشترکہ منصوبے شروع کررہی ہے اور پاکستان کا تیسرا ایل این جی ٹرمینل قائم کررہی ہے-