مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
پیر 26 مارچ 2018 22:52
(جاری ہے)
اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کردی اب استاد، پٹواری ،پولیس اور دیگر سرکاری ملازمین پر کوئی سیاست نہیں کرسکے گا اورنہ ہی پختونخوا کے عوام اسلام ، روٹی کپڑا مکان اور قائد اعظم کے پاکستان کے نعروں سے دھوکہ کھا ئیں گے وہ امان کوٹ نوشہرہ میں ضلعی کونسلر ذوالفقار عزیز کی رہائش گاہ پر جلسے سے خطاب کررہے تھے۔
پرویز خان خٹک نے کہا کہ مخالفین 2018کے انتخابات جیتنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں وہ چاہے جتنے اتحاد بنا لیں تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں وہ اپنے بہترمستقبل کے لئے کھر ے اور کھوٹے کی تمیز کرسکتے ہیں نوشہرہ کے عوام نے جس طرح سابقہ انتخابات میں مجھ پر اورمیرے خاندان پر بھر پور اعتماد کیا اسی طرح انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں ہمیشہ نوشہرہ کے عوام نے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا۔ صوبائی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں ریکارڈ اصلاحات اور قانون سازی کی۔ایک ایسا نظام وضع کیا جس میں لوگوں کو انصاف، میرٹ کی بالادستی، رشوت، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہوگیا اور عوام اور صوبہ ترقی کرنے لگا۔ تحریک انصاف نے اداروں سے سیاست کاخاتمہ کردیا ہے صحت اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات، تھانہ پٹوار کلچر میں تبدیلی عوام کو نظر ارہی اورعوام اس سے مستفید ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ٹھیکے فروخت ہوتے تھے۔ تبالوں اور تقریوں پر کمیشن وصول کیا جا تا۔ اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نوشہرہ آکر تحریک انصاف کی حکومت اور قائدین پر تنقید کررہے ہیں وہ بتائیں کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں عوام اور صوبے کی کیا خدمت کی۔ اے این پی کا پیر پیائی جلسہ جس کو وہ پاور شو کہتے ہیں بالکل ناکام رہا۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے مکر و فریب کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کردی۔ 2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اورنہ صرف چاروں صوبوں بلکہ وفاق میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.