دنیا کے بہترین ائیرپورٹس کی فہرست میں مدنیہ منورہ ائیر پورٹ بازی لے گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 27 مارچ 2018 16:46

دنیا کے بہترین ائیرپورٹس کی فہرست میں مدنیہ منورہ ائیر پورٹ بازی لے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء) سویڈن میں دنیا بھر کے ممالک کے سول ایوی ایشن کے کارکنوں کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں 100 مختلف ممالک کے 700 سول ایوی ایشن کارکنان نے شرکت کی۔ 300 کارکنان طیارہ سازی کے ماہر تھے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس مقابلے میں عرب ممالک کے پانچ ائیرپورٹس کو دنیا کے بہترین ائیر پورٹس ہونے کا اعزاز دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دبئی کو عرب ممالک کے دوسرے بہترین اور دنیا کا 23 واں بہترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ مدنیہ منورہ ائیرپورٹ کو عرب ممالک کا پانچواں اور دنیاکا 93واں بہترین ائیرپورٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح ابوظہبی عرب ممالک میں تیسرے نمبرپر جبکہ عالمی سطح پر 53 ویں نمبرپر ، بحرین کا ہوائی اڈا عرب ممالک کی فہرست میں چوتھے جبکہ عالمی سطح پر73ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :