بلوچستان میں لا علاج مرض پر قا بو پانے سے متعلق عوام کو آگاہی دینے کا آغاز

صوبائی حکومت نے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے، ڈاکٹر شاکر حکومت ایڈز کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے موثر انتظامات کئے ہیں، محکمہ صحت

منگل 27 مارچ 2018 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر نور قاضی سوشیو پاکستان کے امان اللہ خان ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان سمیت صحافیوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لا علاج مرض پر قا بو پانے اور اس سے متعلق عوام کو آگاہی دینے کا آغاز صوبائی حکومت نے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے صوبے میں28 مراکز کام کر رہے ہیں جبکہ رجسٹرد مریضوں کی تعداد929 ہے مختلف جیلوں میں2300 قیدیوں پر ایڈز سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایڈز سے متعلق میڈیا کے افراد کو آگاہی دینے کیلئے صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت خصوصی آگاہی نشست کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ حکومت ایڈز کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے موثر انتظامات کئے ہیں اس موقع پر سینئر صحافی نورالہیٰ بگٹی، خالد گجر ، وطن یار خلجی ، فتح شاکر ، محمد اکرم اور دیگر شرکا نے بھی اظہار خیال کیا مقررین کا کہان تھا کہ بلوچستان میں ایڈز کے لاعلاج مرض پر قابو پانے اور اس سے متعلق عوام کو ٓگای دینے کا آغاز صوبائی حکومت نے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کیا ایڈز 1994 سے شروع ہوا ایڈز ایک خاص قسم کے جرثومے سے پھیلتا ہے جو انسان کے مدافعتی نظام کو تباہ کردیتا ہے ا یڈز چونکہ ایک لاعلاج مرض ہے اس سے متعلق عوام کو آگاہی دینا میڈیا سے وابستہ افراد کی ذمہ دار یوں میں سے ایک ہے ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے شرکا کو بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں عطائی داکٹروں کے خلاف حکومت نے کریک ڈاون شروع کررکھا ہے بلوچستان میں ایک منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید2300 قیدیوں پر ایڈز سے متعلق تحقیق کی جارہی ہے بلوچستان میں ایڈز کنٹرول پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر نور قاضی نے بتایا کہ بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 929 ہے صوبے میں ایڈز پر قابو پانے اور اس سے متعلق معلومات اکھٹی کرنے کیلئے بلوچستان بھرمیں28 مراکز کام کررہے ہیں عوام میں شعور اجاگر کرنے کی بدولت گذشتہ دو سالوں میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد2 سو سے بڑھ کر9 سو سے زائد ہو چکی ہے کوئٹہ پریس کلب کے صدرہ سینئر رضا الرحمن نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی طرح ایڈز کے خلاف میڈیا سے وابستہ افراد اپنے حصے کا کردار اداد کریںٹی وی چینل پر ڈرامے اور مختصر دورانیے کی فلمیں بنائی جائیں اس طرح جن علاقوں میں ٹی وی چینل کی رسائی عوا م تک نہیں وہاں پر ریڈیو کو اس مہم کا ذریعہ بنا یاجاشرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایڈز سے متعلق عوام میں شعور کو عام کرنے کیلئے میڈیا سے وابستہ افراد اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کیلئے ایڈز کنٹرول پرو گرام اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر کام کرے تاکہ اس مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی دی جا سکی

متعلقہ عنوان :