بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد برآمد

منگل 27 مارچ 2018 22:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں دو مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد برآمد آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے دکی ،شعیب نکہ ،ژوب ،کابو،مستونگ میں کاروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں سے دو مشتبہ افراد گرفتا رکرکے اسلحہ ،مختلف اقسام کی گولیاں ،آئی ای ڈیز ،ڈیٹو نیٹر ،دھماکہ خیز مواد ،بال بیئرنگ اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا ،گرفتا ر افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :