متحدہ عرب امارات ، اتصالات صارفین کے نام اہم پیغام، سروس میں آئندہ تین ماہ کے لیے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 28 مارچ 2018 18:13

متحدہ عرب امارات ، اتصالات صارفین کے نام اہم پیغام،  سروس میں آئندہ ..
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ2018) متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی اتصالات نے اعلامیہ جاری کیاہے کہ وہ موبائل سروس کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کرہے ہیں اس لیے آئندہ تین ماہ کے لیے اتصالات کی موبائل سروسز استعمال کرنے والی صارفین کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اتصالات نے موبائل ڈیٹا کی خدمات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کے لئے صارفین  سے ایڈونس میں ہی معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

نئی اپ گریڈیشن کمپنی کو صارفین کو نئی موبائل سروس جس میں 5G اور دیگر انٹرینٹ سروسز شامل ہیں زیادہ بہتر طریقے سے فراہم کرنے کے قابل بنا پائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح اتصالات کی خدمات حاصل کرنے والے صارفین کے موبائل ڈیٹا کے تجربے کے معیار میں اضافہ ہو گا۔ تاہم اس اپ گریڈیشن کے دوارن اتصالات اپنی سروسز فراہم کرتی رہے گی لیکن کبھی کبھی اس میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

متعلقہ عنوان :