چین کا بے قابو خلائی سٹیشن چند روز میں زمین پر ا ٓ گرے گا

مصنوعی سیارہ اس وقت0 1700میل فی گھنٹہ کی خطرناک رفتار سے زمین کی طرف آ رہا ہے

بدھ 28 مارچ 2018 22:39

چین کا بے قابو  خلائی سٹیشن چند روز میں زمین پر ا ٓ گرے گا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) چین کا قابو سے باہر ہونے والا مصنوعی سیارہ جو اس وقت0 1700میل فی گھنٹہ کی خطرناک تیز رفتار کیساتھ نیچے آ رہا ہے چند روز میں زمین پر آگرے گا اور اسے سالم حالت میں تلاش کر لیا جائے گا۔توقع ہے کہ خلائی سٹیشن تیان گونگ ۔

(جاری ہے)

1 یا ’’جنت کی جگہ ‘‘31مارچ اور 2اپریل کے درمیان زمین پر گرے گا یہ بات تازہ ترین اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے تاہم اگرچہ اس کے اترنے کی صیح جگہ کا تعین ابھی تک انتہائی غیر یقینی ہے تاہم اسے مصنوعی سیارے کا پتہ لگانے والی ویب سائٹ Satview.org کے ذریعے براہ راست تلاش کیا جا سکتا ہے ۔

فنی ماہرین کے مطابق اس خلائی سٹیشن کے ملبے سے متاثر ہونے والی دشواریاں اجرام فلکی کی طرح ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ انسانی زندگی کیلئے خطرہ کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :