قونصل جنرل سوڈان کا پانچ رکنی وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ ، تعلیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا

بدھ 28 مارچ 2018 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) قونصل جنرل سوڈان انگیوڈ جونسن نے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس دوران جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، اداروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، ماہرین کے تبادلوں سمیت ملک و صوبے کے تعلیمی نظام اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے وفد کو جامعہ بلوچستان کے دورے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اور سوڈان کے بہتر دیگر تعلقات ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تجربات، معلومات اور تعلیمی ماہرین کے تبادلوں اور اشتراک عمل کو یقینی بنائیں تاکہ ایک دوسرے کے تعاون سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :