وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت پاکستان ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والے کرکٹ میچز کے انتظامات کا جائزہ اجلاس
جمعرات 29 مارچ 2018 23:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ آپ سب کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ثابت کردیاہے کہ ہم اس شہر میں اور صوبے میں کہیں بھی بہترین ایونٹس منعقد کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے پاکستان کی کامیابی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے انتظامات شاندار تھے مگر اس مرتبہ ہمیں انہیں مزید بہتر بنانا ہے تاکہ توقعات پر پورا اترا جاسکے۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی سفارشات پر وزیر اعلی سندھ نے مختلف ٹاکس کے انچارجوں کو نامزد کیا۔ڈی آئی جی سائوتھ ہوٹل سیکورٹی کے انچارج ہوں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک ٹریفک روٹس کے انچارج ہوں گے۔ ڈی سی شرقی پارکنگ اقدامات کے انچارج ہوں گے۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیاگیا کہ اس مرتبہ پینے کے پانی کا وافر مقدار میں بندوبست کیا جائے گا۔پی سی بی نے مزید فوڈ اسٹالز کے انتظامات کرنے پر بھی زور دیاہے۔وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ میچ شام 7:30 بجے تا 8:00 بجے تک شروع ہوسکے گا۔ اس پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ان دنوں میں میٹرک کے امتحانات بھی شروع ہورہے ہیں لہذا طلبا کے امتحانی مراکز میں پہنچنے کے حوالے سے سہولیات پہنچانے کے لیے بھی تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ 3روزہ میچوں کے باعث کچھ سڑکیں بند ہوسکتی ہیں مگر سڑکوں کی اس بندش سے امتحانات کا عمل کسی صورت بھی متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پارکنگ کے لیے اسٹیکرز مختلف دنوں کے حوالے سے مختلف ہوں گے۔ ہر ایک دن کے لیے کلر اسکیم مختلف ہو گی اور اسٹیکرز میں پارکنگ کا مقام بھی شامل ہوگا۔وی وی آئی پی اسٹیکر بھی مختلف رنگوں میں ہوں گے۔وزیر اعلی سندھ نے کم سے کم وی وی آئی پی اسٹیکر جاری کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وی وی آئی پی کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی ہے ۔ تمام شرکاء نے بھی وزیر اعلی سندھ کو پی ایس ایل میچز میں ذاتی طورپر دلچسپی لینے اور اسے ایک تاریخی ایونٹ بنانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اب اس ایونٹ کو بھی ہم ایک تاریخی ایونٹ بنائیں گے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ یہ سندھ کے اور پاکستان کے لوگوں کی کامیابی ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ ملک میں واپس آئی۔ وزیر اعلی سندھ نے صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ میئر کراچی کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور شہر کو کرکٹرز کی تصاویر کے ساتھ سجایا جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.