پنجاب بھر میں (کل) سے کپاس کی بوائی شروع ہو جائیگی، محکمہ زراعت

جمعہ 30 مارچ 2018 19:38

ملتان۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) محکمہ زراعت ملتان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں یکم اپریل(کل) سے کپاس کی بوائی شروع ہو جائیگی،کاشتکار کپاس کی کاشت کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں اور بوائی سے قبل بیج کو محکمہ زراعت کے مقامی مشورے سے زہرآلود ضرور کرلیں تاکہ کپاس کی فصل کیڑے مکوڑوں کے حملے سے محفوظ رہے، ترجمان محکمہ زراعت ملتان نے مزید کہا کہ کاشتکار کپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت یکم اپریل تا 31 مئی تک مکمل کر یں۔

متعلقہ عنوان :