دبئی ، اپنی اور اپنے بیٹوں کی جان لینے کی کوشش

خاتون کو عدالت کو سامنا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 31 مارچ 2018 16:01

دبئی ، اپنی اور اپنے بیٹوں کی جان لینے کی کوشش
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مارچ 2018ء) دبئی میں ایک 24 سالہ بنگلہ دیشی خاتون کو اپنے دو بیٹوں اور اپنی جان لینے کی کوشش کرنے کے جرم میں عدالت کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ خاتون کو جب عدالت میں کیس کی سنوائی کے لیے لایا گیا تو خاتون نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ اسنے اپنی اور اپنےدو بیٹون کی جان لینے کی کوشش کیوں کی تھی ۔

39 سالہ بنگلہ دیشی نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ آفس سے گھر واپس آیا تو اسنے گھر میں اپنے دو بچوں کو بیڈ پر بےحس و حرکت پایا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی بیوی کو بھی جسکے ہاتھ کی کلائی کٹی ہوئی تھی ۔ آدمی نے عدالت کو بتایا کہ اسنے فوری طور پر پہلے اپنے بھائی کو مدد کے لیے بلایا اور پھر اپنی ماں کو اور پھر فوری طور پر بیوی بچوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی آدمی کی فوری مدد نے بیوی اور بچوں کی کی جان بچا لی ۔ بچوں کی عمریں 2 اور 4 سال ہیں۔ حادثہ گزشتہ سال اپریل 2017 میں پیش آیا تھا۔ آدمی نے جب اپنی بیوی سے پوچھا کہ انکے کے ساتھ کیا ہوا تھاتو خاتون نے بتایا کہ اسنے اپنےدنوں بچوں کو تکیے کے نیچے دبا کر مارنے کی کوشش کی تھی اور انکے بے ہوش ہونے کے بعد اسنے اپنی کلائی کاٹ لی تھی ۔

پراسیکوشن نے خاتون پر خودکشی کرنے اور اپنے دو بچوں کو قتل کرنے کا چارج لگایا ہے۔ خاتون نے عدالت میں جج کو بتایا کہ اسے نہیں معلوم اسنے ایسا کیوں کیا ہے ۔ عدالت نے خاتون سے مزید پوچھا کہ کیا اسے کوئی دماغی بیماری ہے ؟تو خاتون نے بتایا کہ نہیں اسکا کبھی کسی دماغی بیماری کو علاج نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی علاج جاری ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 23 اپریل کو ہوگی۔