روپے کی قدر جتنی کم کرنی تھی کردی ہے۔مشیر خزانہ
میاں محمد ندیم منگل 3 اپریل 2018 14:03
(جاری ہے)
مگر قومی اسمبلی کے سپیکر کے ذریعے میری تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے راہنماﺅں سے بات ہوچکی ہے اور مکمل سال کا بجٹ دینے پر اتفاق ہو گیا ہے‘ نہ صرف ہم بجٹ دیں گے بلکہ تمام صوبائی حکومتیں بھی مکمل بجٹ دیں گی۔
پاکستان میں توانائی کے بحران کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ان کی حکومت پیپلز پارٹی کی حکومت کے برعکس یہ قرضہ چھوڑ کر نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اتنی رقم ادا کر دی جائے کہ دسمبر تک اگر کوئی سبسڈی بھی نہ دی جائے تو یہ نظام چلتا رہے گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ بجلی کی ترسیل کی کمپنیوں میں جتنی بہتری لا سکتے تھے اتنی نہیں ہو سکی ہے۔ اس کا جو دیرپا حل ہے وہ نجکاری ہی ہے۔ اگر اللہ نے چاہا اور ہماری حکومت دوبارہ آئی تو ہماری کوشش ہوگی کہ بجلی کی ترسیل کی کمپنیوں کی نجکاری کی جائے۔روپے کی قدرمیں کمی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں جو کمی ہوئی ہے اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ گذشتہ تین سال سے پاکستان کی برآمدات کم ہوتی رہیں اور درآمدات میں اضافہ ہوتا رہا اور اسی لیے ہمارا تجارتی خسارہ بہت بڑھ گیا تھا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاغیر فطری انداز میں روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس پالیسی کے حوالے سے دو رائے ہو سکتی ہیں اور ان کے خیال میں آہستہ آہستہ قدر کم کرنا یا ایک ہی بار میں دس فیصد کمی لے آنا دونوں ہی ٹھیک پالیسیاں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.